ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی الیکشن:بی جے پی کے کونسلر نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

دہلی الیکشن:بی جے پی کے کونسلر نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

Wed, 29 Mar 2017 01:12:10    S.O. News Service

نئی دہلی:28/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) میونسپل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے موجودہ کونسلرکو ٹکٹ نہ دینے کے پارٹی اعلیٰ کمان کے اعلان کے پیش نظر کونسلروں نے دوسری پارٹیوں کا دامن تھامنا شروع کر دیاہے۔ اس ضمن میں آج بی جے پی کونسلرچندرپرکاش نے کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی۔جنوبی دہلی میں کالکاجی اسمبلی علاقے کے گووندپوروارڈسے کونسلر چندرپرکاش کو سابق ریاستی صدرسبھاش چوپڑانے پارٹی میں شامل کرنے کی خانہ پوری کی۔چندر پرکاش نے کانگریس میں شامل ہونے کو اپنی گھرواپسی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے ہی وہ کچھ وجوہات سے بی جے پی میں چلے گئے تھے۔ لیکن کانگریس کے نظریات میں ان کااعتمادانہیں واپس اپنی پارٹی میں لے آیا۔ اس موقع پرجنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ سے سابق ایم پی رمیش کمار، پارٹی کے ترجمان شرمشٹھا مکھرجی اورچتر سنگھ بھی موجودتھے۔


Share: